Dedicatd to the People of Burning Pakistan
یہاں ہر شخص ہر پل ٹارگٹ ہونے سے ڈرتا ہے
کھلونا ہے وہ مٹی کا فنا ہونے سے ڈرتا ہے
حویلی کے کسی کونے میں ایک معصوم سا بچہ
بڑوں کی دیکھ کر لاشیں بڑا ہونے سے ڈرتا ہے
عجب ہے زندگی کی قید میں اس شہر کا انسان
رہائ مانگتا ہے اور رہا ہونے سے ڈرتا ہے
محبت اتنی گہر ہے کہ ان ویران گلیوں میں
نکلنا چاہتا ہے پر جدا ہونے سے ڈرتا ہے
pic source: http://www.humanevents.com/images/Gun1.jpg
Comments
Post a Comment