بارشوں کے موسم میں
بارشوں میں بھیگ کر وہ اکثر کہا کرتا تھا
مجھے دو چیزیں پیاری لگتی ہیں
اک بارش اور اک تم
بارش مجھے اس لیے پیاری لگتی ہے
کیونکہ بارش تمھاری یادیں لے کر آتی ہے
تم مجھے اس لیے پیارے لگتے ہو
کیونکہ تمحھاری یادیں
بارش کو اور بھی پیارا بنا دیتی ہیں
آج بارش میں اکیلے بھیگ کر
جانے کیوں!!!
میرا دل مجھ سے بار بار یہ کہ رہا تھا
کہ میں بارش کی ہر ایک بوند سے پوچھوں
کیا اسے بارشیں آج بھی اچھی لگتی ہیں
Comments
Post a Comment