Posts

Showing posts from March, 2011

Great Words

Image
پریشانی حالات سے نہیں خیالات سے پیدا ہوتی ہے۔ بہترین آنکھ وہ ہے جو حقیقت کا سامنا کرے۔ دنیا مین سب سے مشکل کام اپنی اصلاح کرنا ہے اور سب سے آسان کام دوسرے کی تنقید کرنا۔ نفرت دل کا پاگل پن ہے۔ انشان زندگی سے مایوس ہو تو کامیابی بھی ناکامی نظر آتی ہے۔ جب انسان کی عقل کامل ہو جاتی ہے تو اس کی گفتگو مختصر ہو جاتی ہے۔ pic source: http://column.com.pk/wp-content/uploads/2010/07/Sufi.jpg

Dedicatd to the People of Burning Pakistan

Image
یہاں ہر شخص ہر پل ٹارگٹ ہونے سے ڈرتا ہے کھلونا ہے وہ مٹی کا فنا ہونے سے ڈرتا ہے حویلی کے کسی کونے میں ایک معصوم سا بچہ بڑوں کی دیکھ کر لاشیں بڑا ہونے سے ڈرتا ہے عجب ہے زندگی کی قید میں اس شہر کا انسان رہائ مانگتا ہے اور رہا ہونے سے ڈرتا ہے محبت اتنی گہر ہے کہ ان ویران گلیوں میں نکلنا چاہتا ہے پر جدا ہونے سے ڈرتا ہے pic source: http://www.humanevents.com/images/Gun1.jpg

بارشوں کے موسم میں

Image
بارشوں میں بھیگ کر وہ اکثر کہا کرتا تھا مجھے دو چیزیں پیاری لگتی ہیں اک بارش اور اک تم بارش مجھے اس لیے پیاری لگتی ہے کیونکہ بارش تمھاری یادیں لے کر آتی ہے تم مجھے اس لیے پیارے لگتے ہو  کیونکہ تمحھاری یادیں بارش کو اور بھی پیارا بنا دیتی ہیں آج بارش میں اکیلے بھیگ کر جانے کیوں!!! میرا دل مجھ سے بار بار یہ کہ رہا تھا کہ میں بارش کی ہر ایک بوند سے پوچھوں  کیا اسے بارشیں آج بھی اچھی لگتی ہیں

اشفاق احمد

Image
    Pic Source: http://www.geoworldonline.com/images/Profiles/3708294101.jpg  اشفاق احمد اپنی کتاب زاویہ میں لکھتے ہیں اچھی بات تو سب کو اچھی لگتی ہے، جب تمہیں کسی کی بری بات بھی بری نہ لگے تو سمجھ لینا تمہیں اس سے محبت ہو گئ ہے۔ تجربہ انسان کو غلط فیصلے سے بچاتا ہےمگر تجربہ غلط فیصلے سے ہی حاصل ہوتا ہے۔ عزت دل میں ہونی چاہیے ، لفظوں میں نہیں۔ ناراضگی لفظوں میں ہونی چاہیے دل میں نہیں۔ خوش نصیب وہ نہیں جس کا نصیب اچھا ہے، بلکہ خوش نصیب وہ ہے جو اپنے نصیب پر خوش ہے۔