Posts

Great Words

Image
پریشانی حالات سے نہیں خیالات سے پیدا ہوتی ہے۔ بہترین آنکھ وہ ہے جو حقیقت کا سامنا کرے۔ دنیا مین سب سے مشکل کام اپنی اصلاح کرنا ہے اور سب سے آسان کام دوسرے کی تنقید کرنا۔ نفرت دل کا پاگل پن ہے۔ انشان زندگی سے مایوس ہو تو کامیابی بھی ناکامی نظر آتی ہے۔ جب انسان کی عقل کامل ہو جاتی ہے تو اس کی گفتگو مختصر ہو جاتی ہے۔ pic source: http://column.com.pk/wp-content/uploads/2010/07/Sufi.jpg

Dedicatd to the People of Burning Pakistan

Image
یہاں ہر شخص ہر پل ٹارگٹ ہونے سے ڈرتا ہے کھلونا ہے وہ مٹی کا فنا ہونے سے ڈرتا ہے حویلی کے کسی کونے میں ایک معصوم سا بچہ بڑوں کی دیکھ کر لاشیں بڑا ہونے سے ڈرتا ہے عجب ہے زندگی کی قید میں اس شہر کا انسان رہائ مانگتا ہے اور رہا ہونے سے ڈرتا ہے محبت اتنی گہر ہے کہ ان ویران گلیوں میں نکلنا چاہتا ہے پر جدا ہونے سے ڈرتا ہے pic source: http://www.humanevents.com/images/Gun1.jpg

بارشوں کے موسم میں

Image
بارشوں میں بھیگ کر وہ اکثر کہا کرتا تھا مجھے دو چیزیں پیاری لگتی ہیں اک بارش اور اک تم بارش مجھے اس لیے پیاری لگتی ہے کیونکہ بارش تمھاری یادیں لے کر آتی ہے تم مجھے اس لیے پیارے لگتے ہو  کیونکہ تمحھاری یادیں بارش کو اور بھی پیارا بنا دیتی ہیں آج بارش میں اکیلے بھیگ کر جانے کیوں!!! میرا دل مجھ سے بار بار یہ کہ رہا تھا کہ میں بارش کی ہر ایک بوند سے پوچھوں  کیا اسے بارشیں آج بھی اچھی لگتی ہیں

اشفاق احمد

Image
    Pic Source: http://www.geoworldonline.com/images/Profiles/3708294101.jpg  اشفاق احمد اپنی کتاب زاویہ میں لکھتے ہیں اچھی بات تو سب کو اچھی لگتی ہے، جب تمہیں کسی کی بری بات بھی بری نہ لگے تو سمجھ لینا تمہیں اس سے محبت ہو گئ ہے۔ تجربہ انسان کو غلط فیصلے سے بچاتا ہےمگر تجربہ غلط فیصلے سے ہی حاصل ہوتا ہے۔ عزت دل میں ہونی چاہیے ، لفظوں میں نہیں۔ ناراضگی لفظوں میں ہونی چاہیے دل میں نہیں۔ خوش نصیب وہ نہیں جس کا نصیب اچھا ہے، بلکہ خوش نصیب وہ ہے جو اپنے نصیب پر خوش ہے۔

یاد

Image
کبھی خاموش بیٹھو گے، کبھی کچھ گنگنائو گے میں اتنا یاد آئوں گا مجھے جتنا بھلائو گے کوئ جب پوچھ بیٹھے گا خاموشی کا سبب تم سے بہت سمجھانا چاہو گے مگر سمجھا نا پائو گے کبھی دنیا مکمل بن کے آئے گی نگاہوں میں کبھی میری کمی دنیا کی ہر ایک شئے میں پائو گے کہیں پر بھی رہیں ہم تم محبت پھر محبت ہے تمہیں ہم یاد آئیں گے ہمیں تم یاد آئو گے Pic Source: https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEjvU4IBMqjK2MsSh_f4Ub2Ai9RDyP2XXY1ib7GUaE5GGMRQRfovEGxPIBUjI9PHs60qPNqAqYIeOqnbmRz1IaFssQXLiZ9k0c_-3hKnfaO0-yC61D4wJP1qeRtbi9fR8qGylscZeCVbif1T/s1600/memories.jpg  

Risk

Image
Ship is alwasy safe at shore but it is not built for it .... So dont limit yourself and alwasy take risk!!! And remember .... Success if beyond Risks ...   Image Source: http://img.xcitefun.net/users/2010/04/166128,xcitefun-sailing-ships-2.jpg

شیخ سعدی

Image
۔۔ جو دکھ دے اسے چھوڑ دو اور جسے چھوڑ دو، اسے دکھ نہ دو  ۔۔دن کی روشنی میں رزق تلاش کرو اور رات کے اندھیرے میں اسے تلاش کرو جو تمھہیں رزق دیتا ہے  ۔۔ بری صحبت کے دوستوں سے پھولوں کے کانٹے اچھے ہیں جو ایک دفع ہی زخمی کرتے ہیں ۔۔ اگر تم اللہ کی عبادت نہیں کر سکتے تو گناہ کرنا بھی چھوڑ دو ۔۔ اپنی مسکراہٹ سے کسی کا دل جیتنا سب سے بڑا کارنامہ ہے ۔۔ آسمان پر نگاہ ضرور رکھو مگر یہ نہ بھولو کہ پاءوں زمین پر ہی رکھے جاتے ہیں Picture Source: http://www.indianetzone.com/photos_gallery/19/SheikhSaadi_18246.jpg